جہلم
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی کاروائی، والدہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والا ناخلف بیٹا

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی کاروائی، والدہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار،
سول لائنز پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم نے اپنی والدہ سے لڑائی جھگڑا کر کے اور گالیاں دے کر کمرے میں بند کر دیا ہے جس پر تھانہ سول لائنز پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا،
ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا،
والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون کی عملداری یقینی بناتے ہوئے ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو



