جہلم
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث کالو گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد
تھانہ سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون مالیتی 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



