سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت انویسٹیگشن

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت انویسٹیگشن میٹنگ کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق آج رینج آفس میں ڈی آئ جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن کی زیر صدارت انویسٹیگیشن میٹنگ کا انعقاد ھوا جس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن انیل حیدر سمیت ڈی ایس پیز اور آئ اوز نے شرکت کی
اجلاس، میں رینج بھر میں درج قتل کے مقدمات کی تفتیش اور ان پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے مقدمات میں حقیقی ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت ممکن بنایا جائے جبکہ بے گناہ شہریوں کو بلاوجہ حراست میں لینے یا شاملِ تفتیش کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔میٹنگ میں تفتیشی عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے کہا:
"تفتیشی عمل کو میرٹ پر، شفافیت کے ساتھ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے انجام دینا پولیس افسران کی اولین ذمہ داری ہے۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر کیس میں شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصفانہ اور پیشہ ورانہ تفتیش پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ تمام افسران کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ادا کریں۔اجلاس کے دوران افسران کو تفتیشی کارروائی میں جدید خطوط پر کام کرنے اور قانون کے مطابق بروقت پیش رفت کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں آخر میں ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس فورس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You