خیبرپختون خواہ

صفدر خان باغی کا یومِ دفاع کی شاندار تقریب جی آر سی پشاور میں انعقاد کرنے پر مبارکبادی پیغام

صفدر خان باغی کا یومِ دفاع کی شاندار تقریب جی آر سی پشاور میں انعقاد کرنے پر مبارکبادی پیغام۔

وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔چیئرمین اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن

پشاور (نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن کے چیئرمین صفدر خان باغی نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جی آر سی پشاور میں منعقد ہونے والی شاندار اور پروقار تقریب کے کامیاب انعقاد پر کور کمانڈر الیون کور، محترم میجر جنرل عمر احمد بخاری، پاک افواج کے جانباز آفیسرز اور پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔چیرمین صفدر خان باغی نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ پاک افواج اور پوری قوم ایک فولادی رشتے میں بندھی ہوئی، ناقابلِ شکست اور متحد قوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اپنے پاک افواج کے شیردل جوانوں کے ساتھ اس عہد کی تجدید کرتی ہے۔ اور وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کی عظمت کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم کل بھی اپنی بہادر شیردل پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے، آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاء اللّہ رحمن خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک اپنی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You