انٹرنیشنل

امریکا کے آئرن ڈوم منصوبے کی قیادت بنگلا دیشی نژاد مسلم افسر کے سپرد۔

امریکا کے آئرن ڈوم منصوبے کی قیادت بنگلا دیشی نژاد مسلم افسر کے سپرد۔

یاد رہے کہ وہ مشرق وسطی میں دو بار تعینات رہے چکے ہیں اور انکی خدمات پر انہیں متعدد اعلی عسکری اعزازات بھی مل چکے ہیں۔

نیو یارک(نمائندہ نائلہ جعفری) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مشرق وسطی میں خدمات انجام دینے والے امریکی ایئر فورس کے بریگیڈئیر جنرل شریفل ایم خان کو پینٹاگون کے "گولڈن ڈوم” منصوبے کا ڈائریکٹر آف اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کا آئرن ڈوم بھی کہا جاتا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یہ منصوبہ جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹمز کی تیاری اور تنصیب کے لیے بنایا گیا ہے۔چند دن پہلے ہی شریفل خان پہلی بار کسی مسلم اور بنگلا دیشی نژاد افسر کے طور پر اس اہم ذمہ داری پر فائز ہوئے ہیں۔وہ صنعتوں، یونیورسٹیوں، نیشنل لیبز اور سرکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے "گولڈن ڈوم” منصوبے کی حکمت عملی اور پالیسیوں کی نگرانی کریں گے۔بریگیڈئیر جنرل خان 1997 میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوئے اور اسپیس سسٹمز، سیٹلائٹ آپریشنز اور نیشنل مشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔وہ مشرقِ وسطیٰ میں دو بار تعینات رہ چکے ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں متعدد اعلیٰ عسکری اعزازات بھی مل چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You