کرائمز

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 11 افراد جاں بحق۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 11 افراد جاں بحق۔

شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کا کہنا تھاکہ سریاب روڈ د ھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے اور دھماکے کے مقام سے شواہد اکھٹے کیےجارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You