انٹرنیشنل

حوثیوں نے اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی۔

حوثیوں نے اسرائیلی حملے میں وزیراعظم احمد غالب الرہوی کی شہادت کی تصدیق کردی۔

اسرائیل فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یمن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کی جانب سے متعدد حملے کیےگئے تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملوں میں قیادت نشانہ بننے کی تردید کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی اور فلسطینیوں کوفاقہ کشی سے مارنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کااعلان کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں انصار اللہ کے وزیراعظم احمد غالب الرہوی سمیت کئی وزرا شہید ہوگئے ہیں جس کی انصاراللہ نےبھی تصدیق کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے وقت حکومتی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج تازہ حملوں میں حوثیوں کے اہداف اور حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیاتھا۔اسرائیلی فوج نے یمن پر 4 روز قبل بھی فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You