جہلم
جہلم میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جہلم پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔ شہریوں کی جان

ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر موسمی صورتحال کے پیش نظر سیلاب صورتحال نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں جہلم پولیس امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل،
جہلم میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جہلم پولیس مکمل طور پر متحرک ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت، متاثرین کی بروقت مدد اور ریسکیو سرگرمیوں کے لیے پولیس اہلکار دن رات مصروفِ عمل ہیں۔
پولیس فورس مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پولیس فورس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے موجود ہے۔ عوام کی جان بچانا اور ان تک بروقت مدد پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او جہلم
پولیس اہلکار متاثرہ علاقوں میں گشت، ریلیف اور ریسکیو کا عمل مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔



