انٹرنیشنل

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا میاں عاصم شاہ کے قتل کی شدید مذمت.

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کا میاں عاصم شاہ کے قتل کی شدید مذمت.

شہید میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کے لواحقین کو انصاف دیا جائے۔ کوآرڈینیٹر ٹو وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا کہ شہید میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری پولیس کبھی ایسی کارروائی ان دہشتگروں کے خلاف کرے جو آئے روز مساجد پر حملے کرتے ہیں آئے روز مدرسوں پر حملے کرتے ہیں کیا خیبرپختونخواہ میں جو مثالی پولیس کے دعوے کیے جاتے ہیں جو مثالیں دیی جاتی ہیں یہ وہ مثالی پولیس ہے جنہوں نے ایک بے گناہ نوجوان میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کو بہت بے دردی سے قتل کیا جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے چارسدہ میں شہید میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کے فاتحہ خوانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ اور انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس ذوالفقار حمید ،شہید میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کی لواحقین کو انصاف دیا جائے اور ایس ایچ او کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے صدر ہمایون شاہ کاکاخیل، میاں عالمگیر شاہ کاکاخیل، اور شہید میاں عاصم شاہ ایڈوکیٹ کے والد محسن شاہ بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You