سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت دریائے سندھ میں پانی کے اضافے کے پیش نظر ریسکیو اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک فوج کے کرنل یاسر سہیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسد اللہ ڈاہری، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اعجاز لغاری، انچارج ریسکیو 1122 انجینئر عبدالمَنان، ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن تیمور کھیڑو، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کچے میں رہائش پذیر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں انسانوں اور مویشیوں کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کریں تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن کو ہدایت کی کہ ضلع شہید بینظیرآباد کی حدود سے گزرنے والے دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مکمل نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ضلعی اور تعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دی جائے۔ اسی طرح ریسکیو کے عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے کرنل یاسر سہیل نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت پیدا ہوئی ہے جس کے پیشِ نظر پاک فوج الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کچے میں رہنے والے عوام سے اپیل کی کہ دریائے سندھ میں پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لہٰذا وہ فوری طور پر ریلیف کیمپوں میں منتقل ہو جائیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر داد ڈویژن تیمور کھیڑو نے بتایا کہ اس وقت ضلع شہید بینظیرآباد کی حدود میں دریائے سندھ سے 4 لاکھ کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ بندوں کی نگرانی کے لیے عملے کی تعیناتی اور مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You