نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) عوام کا احتجاج: یو سی چیئرمین کے خلاف دھرنا نوابشاہ کی

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) عوام کا احتجاج: یو سی چیئرمین کے خلاف دھرنا نوابشاہ کی یونین کونسل نمبر 8 کے چیئرمین علی احمد خاصخیلی اور وائیس چیئرمین غلام مرتضیٰ بروھی کے خلاف عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ اولڈ نوابشاہ تاج کالونی میں مقامی مرد و خواتین نے دھرنا دے کر یوسی چیئرمین چیئرمین اور وائیس چیئرمین کی کارکردگی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے ماہانہ بجٹ ملنے کے باوجود چیئرمین عوامی مسائل کے حل میں ناکام رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ چیئرمین نہ فون کالز کا جواب دیتے ہیں اور نہ ہی کسی مسئلے میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔مظاہرین نے بتایا کہ علاقے میں سڑکیں، راستے، سیوریج لائنز، گٹر اور مین ہول بری طرح تباہ حال ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےاس موقع پر صابر زرداری نے کہا ہم نے یو سی چیئرمین علی احمد خاصخیلی کے خلاف اینٹی کرپشن آفس میں کیس بھی داخل کیا ہوا جس کی شنوائی اگلے ماہ ہے صابر زرداری سید غلام شبیر شاہ سکندر علی مری محمد حسن بروہی نے ہمارے برابر برف کارخانے والے نے ہیوی پانی کی موٹریں لگائی ہوئی ہیں جو واٹر سپلائی کا پانی سارا کھینچ لیتا ہے جس سے ہمیں پانی نہیں ملتا ہم غریبوں کو بنا پانی کے مارنا چاہتے ہیں
یو سی چیئرمین نے ہمارا فون تک نہیں اٹھاتا کہتا ہے میں گانوں کی محفل میں ہوں کبھی کہتا ہے دعوت پر ہوں عوام نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بہتری کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔



