خیبرپختون خواہ

ڈاکٹر عالم زیب مہمند کے حجرے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈاکٹر عالم زیب مہمند کے حجرے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر لور مہمند، تحصیلدار اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ضلع مہمند(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحصیل یکہ غنڈ آج ڈاکٹر عالم زیب مہمند رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کے حجرے گاؤں شاہ عالم صلے میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، جس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر لور مہمند ،تحصیلدار اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں عوام اور مشران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ اہم مطالبات پیش کیے، سپری روڈ کو ورلڈ بینک کی فنڈ سے توسیع کر کے گرگرائی تک مکمل کیا جائے، دریا کابل پر مچنی پل کی تعمیر جلد شروع کی جائے، ماربل سٹی( اکنامک زون) کا نامکمل کام مکمل کیا جائے ،علاقے کے لیے گرلز و بوائز کالج قائم ہوں، نوجوانوں کے لیے اسپورٹس گراؤنڈ تعمیر کیا جائے ،مچنی نہر کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ بچے محفوظ رہیں،عوام نے زور دیا کہ یہ منصوبے علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے نہایت ضروری ہیں۔اس لیے ان منصوبوں پر عملی کام کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You