خیبرپختون خواہ

صفدر باغی کا سیلاب سے قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار۔

صفدر باغی کا سیلاب سے قیمتی جانوں اور مالی نقصانات پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار۔

دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم کے پی کے سیلاب متاثرین کے ساتھ برابر کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا سنئیر رہنما و اے بی ایس ایم ایف فاؤنڈیشن چیرمین صفدر خان باغی نے صوبہ بھر میں حالیہ کلاؤڈ پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔اے بی ایس ایم ایف چیرمین فاؤنڈیشن و مسلم لیگ ق سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ بونیر پیر بابا ،سوات، باجوڑ ،ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں کلاؤڈ پھٹنے کے باعث شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں سے بے شمار جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ رنج و افسوس کیا ہے۔اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن چیرمین صفدر خان باغی نے کہا یہ ایک قدرتی آفات ہے جو کہ ملکی اور قومی سانحہ ہے۔اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن چیرمین صفدر خان باغی نے کہا مشکل کی اس نازک گھڑی میں ھم سب سیلاب کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بہت جلد امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینگے اور اپنے ان پریشان بے سرو سامانی کے عالم میں پھنسے ہوئےیئوں بھائیوں بزرگوں بچوں معذوروں کو اس مشکل حالات میں کھلے آسمان کے نیچے بے یار و مددگار بیٹھے متاثرین کو تنہا نہی چھوڑیں گے۔ ھم بہت جلد امدادی سرگرمیوں اپنے ان متاثرین بہن بھائیوں کے لئیے شروع کرنے کا آغاز کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس اور خوراک و اجناس راشن کی تقسیم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔۔ اے بی ایس ایم فاؤنڈیشن پشاور خیبرپختونخوا چیرمین و سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے کہا این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے اور وفاقی و صوبائی حکومتی ادارے ملکر سیلاب میں لاپتہ افراد کی تلاش میں دیر نہ کریں اور زخمیوں کے علاج معالجے اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، رہائشی ٹینٹس و طبی امداد کے ساتھ ساتھ سیلاب میں شھید ہونے والے افراد کے لئیے کفن دفن اور تابوت کی فوری فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔اے بی ایس ایم فاونڈیشن چیرمین صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ ﷲ رب العالمین ان تمام سیلاب میں ڈوب کر مرنے والے شہداء کی بخشش و مغفرت اور درجات بلندی فرمائے۔ اور تمام سیلاب متاثرہ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ چیرمین صفدر خان باغی نے کہا دکھ کی اس نازک گھڑی میں پوری قوم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے ساتھ برابر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئیے سب سے پہلے علاقائی رضاکاروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ خاص کر افواج پاکستان و دیگر ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی اور امداد پر انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چیرمین صفدر خان باغی نے کہا مخیر حضرات دل کھول کر اپنی زکوٰۃ خیرات صدقات و عطیات خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئیے امداد دیں یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے مشکل میں پھنسے خیبرپختونخوا کی ان سیلاب متاثرین کی مدد کرنا وقت کی اھم ضرورت اور دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You