نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)چودہ اگست اور معرکہ حق تقریبات ڈی آئی جی پی ایس بی اے

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)چودہ اگست اور معرکہ حق تقریبات ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے جشن آزادی اور معرکہ حق کے پر مسرت موقع پر شہید بینظیر آباد رینج کے تمام ایس ایس پیز کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکیورٹی پلان اور عوام کی جان ومال عزت آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے۔۔ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے مزید ہدایات کیں کہ اسکولز،کالجز ،جامعات،پریس کلبز یا دیگر ایسے مقامات جہاں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرامز/تقریبات منعقد ہوتی ہیں انکے اطراف میں اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ سمیت تمام سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔پولیس ڈیپلائمنٹ نمایاں مقامات پر کریں تمام اہم مقامات،اہم چوراہوں، داخلی خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کو قائم کرنے، ریلوے اسٹیشنز، بس ٹرمینلز، سرکاری و نجی املاک، گنجان آباد علاقوں، مصروف بازاروں اہم مقامات پر موبائل/موٹر سائیکل گشت اور نفری میں اضافے کی بھی ہدایت۔۔ڈی آئی جی پی شہید بینظیرآباد رینج فیصل بشیر میمن نے ہوائی فائرنگ کرنے والے شر پسند عناصر،ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایات جاری کردی ۔جشن آزادی کے موقع پر قانون کی بالا دستی اور امن وامان کو ہر صورت قائم رکھا جائے تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے تمام تر ضروری سہولیات سے آراستہ کنٹرول روم قائم کریں بعدازاں ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے ٹریفک کی مسلسل روانی کے لئے بھی ہدایت جاری کی۔



