مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر
مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پھانا مانا گینگ کے 04 ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز،طلائی زیورات،موبائل فون نقدی اور مال مسروقہ برآمد
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 06 تولہ طلائی زیورات مالیتی 18 لاکھ 09 ہزار 500 روپے،01 عدد موبائل فون،15 ہزار نقدی،چوری شدہ موٹر سائیکل 03 عدد،پانی والی موٹر مالیتی 07 ہزار روپے اور ٹرانسفارمر کوئلز 02 عدد مالیتی 67 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،
ملزمان سے کل برآمدگی تخمینہ 21 لاکھ 21 ہزار 500 روپے بنتا ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



