سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سیپکو کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد سے گریز

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سیپکو کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے پر عملدرآمد سے گریز۔ تھاروشاہ سیپکو سب ڈویژن کے خانزادہ(قاضی)محلہ میں نیا100KVAکا ٹرانسفارمر ڈیڑھ سال گزرجانے کے باوجود نہیں لگایا گیا،اہل محلہ شدید گرمی میں پریشان،وفاقی محتسب سے کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق سیپکو کی جانب سے ڈویڑھ سال گزرجانے کے باوجود وفاقی محتسب کے فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا ہے، سیپکو سب ڈویژن تھاروشاہ کے علاقے خانزادہ محلہ(قاضی محلہ)میں ڈیڑھ سال گزرجانے کے باوجود ابھی تک 100KVAکا ٹرانسفارمر HT/LT and pollesنہیں لگایا گیا ہے،،جسکی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،تھاروشاہ کے سماجی کارکن اور سابقہ جنرل کونسلر محمد اسلم خانزادہ عرف بابو فوجی کی شکایت پروفاقی محتسب کی جانب سے 23/02/2024کو دیئے گئے فیصلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سکھر کو 30یوم شکایت کے ازالے کے احکامات دیئے گئے تھے،جن پر ابھی تک عمل نہیں ہوا ہے۔بشیر احمد جونیجو ایس ڈی او سیپکو نوشہروفیروز نے 08/01/2024 نے وفاقی محتسب ریجنل آفس سکھر میں جمع کرائی گئی رپورٹ اور دوران ہیرنگ بتایا تھا کہ نئے ٹرانسفارمر اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے پرپوزل تیار کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،اور نیا ٹرانسفارمر اور دیگر سامان موصول ہوتے ہی نصب کردیا جائے گا،مگر ڈیڑھ سال گزرجانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،سماجی کارکن محمد اسلم خانزادہ عرف بابو فوجی نے بتایا کہ انہوں نے اسٹنٹ ڈائریکٹر implementationوفاقی محتسب ریجنل آفس سکھر،سیکریٹری انرجی پاور ڈویژن اسلام آباد اورچیف ایگزیکٹو آفیسر (SEPCO)سکھر کو ایک تحریری شکایت ارسال کی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے ٹرانسفارمر اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے کاروائی کی جائے،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You