سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شوہر اور بیٹے سے جان کو خطرہ، ماڈل کالونی کی رہائشی شکیلاں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شوہر اور بیٹے سے جان کو خطرہ، ماڈل کالونی کی رہائشی شکیلاں رند کی پریس کانفرنس، تحفظ کی اپیل دوڑ کی ماڈل کالونی کی رہائشی مسماة شکیلاں رند نے دوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر سکندر رند نے دوسری شادی کے بعد نہ صرف خرچ دینا بند کر دیا ہے بلکہ اب وہ گھر پر قبضہ کرنے کی سازشیں بھی کر رہا ہے۔شکیلاں رند نے بتایا کہ سکندر رند سے ان کے چھ بچے ہیں، جن کے خرچ کے لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کیا، جہاں سے انہیں اپنے بچوں کے لیے مالی معاونت کا حق ملا۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت سے ملنے والی مالی مدد سے انہوں نے اپنے چار بچوں — دو بیٹوں اور دو بیٹیوں — کی شادیاں کروائیں، جبکہ اب ایک بیٹا اور ایک بیٹی ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ سکندر رند نے ان کے بیٹے سراج علی رند کو بھی ورغلا لیا ہے، اور دونوں مل کر انہیں ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ شکیلاں رند نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے عدالت سے پروٹیکشن بھی حاصل کی ہے، جبکہ دوڑ پولیس اور ویمن پولیس کو بھی درخواستیں دی ہیں، مگر اب تک انہیں کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد، ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد اور دیگر بااختیار افراد سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، ورنہ اگر انہیں یا ان کے بچوں کو کچھ ہوا تو اس کا ذمے دار ان کا سابق شوہر سکندر رند اور بیٹا سراج علی رند ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You