سندھ

نوابشاہ (رپورٹ انور عادل خانزادہ) جسقم بشیر قریشی کا دوڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات فروشی

نوابشاہ (رپورٹ انور عادل خانزادہ) جسقم بشیر قریشی کا دوڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات فروشی اور چوری کے خلاف احتجاج، پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی جسقم بشیر خان قریشی نے دوڑپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں بڑھتی ہوئی بدامنی، منشیات کی کھلی فروخت، بڑھتی ہوئی چوری اور ڈاکوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جسقم بشیر خان قریشی، تعلقہ ڈور کے رہنماؤں طاہر زرداری، ستار ملک، سٹی صدر راشد سندھی، عاقب ملک، غفار سندھی اور دیگر نے کی، جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوڑشہر منشیات فروشوں، چوروں اور لٹیروں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ظاہر زرداری نے الزام لگایا کہ شہر کی ہر گلی میں منشیات باآسانی دستیاب ہیں، نوجوان نسل ہاتھ سے نکل رہی ہے، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی فروخت میں مبینہ طور پر کچھ پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں جو ہر ہفتے بااثر افراد سے باقاعدہ رشوت لے کر منشیات فروشوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ راشد سندھی نے کہا کہ دوڑشہر میں روزانہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس مقدمات درج کرنے کی بجائے متاثرین کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس شہر میں پولیس عوام کی بجائے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سہولت کار بن جائے وہاں امن ممکن نہیں۔ مظاہرین نے حکومت سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور ایس ایس پی ضلع سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ دوڑپولیس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، منشیات کی فروخت اور بدامنی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ڈور شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You