گجرات

گجرات پولیس کے شہیدکنسٹیبل سید سلیم علی شا ہ کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ ہنجرا میں سلامی

گجرات پولیس کے شہیدکنسٹیبل سید سلیم علی شا ہ کا یوم شہادت ان کے آبائی علاقہ ہنجرا میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کنسٹیبل سید سلیم علی شاہ نے29جولائی2013کو سماج دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔ ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں ہنجرا میں ان کی قبر پرڈی ایس پی لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ، ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات رائے فیاض احمد اور دیگر پولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔
ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You