کالم/مضامین

*عنوان: پاکستان ریلویز پینشنرز کے مسائل*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: پاکستان ریلویز پینشنرز کے مسائل*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

یوں تو پاکستان کے اداروں کی جو صورتحال ھے وہ اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی لیکن اداروں سے سبکدوش ہونے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں تمام عمر ادارے کی خدمات پیش کرکے بھی پریشان حال زندگی کزارنے پر مجبور ہیں، یہ اکثریت میں وہ ملازمین ہیں جنھوں نے حلال محنت کیساتھ عبادت کیطرح ادارے میں منصب کی ادائیگی کی اور آخرکار سبکدوشی کے بعد ریاستی و حکومتی ہر ٹیکس کی ادائیگی کے بعد قلیل پینشن وصول کرنے پر مجبور جبکہ اشرفیہ و حکومتی سربراہ بادشاہ و شہزادوں کیطرح زندگی بسر کررھے ہیں، قومی خذانے کا جس طرح بےدریغ استعمال بےجا سرکاری اسراف اور نااہلی کے سبب قومی دولت کا زائل قومی المیہ ھونے کیساتھ ساتھ بڑی تکلیف دہ اور اذیت ناک لمحات ہیں۔ مجھے پاکستان ریلوے کی تنظیم اور پینشرز کی جانب سے وزیراعظم و صدر سے اپیل کی تحاریر موصول ہوئیں وہ ان منصب اعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہم آپکی توجہ پاکستان ریلویز کے پینشنرز کے سنگین مسائل کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیں جو کہ درجہ ذیل ہیں: ☜ گریجویٹی اور جی پی ایف کی عدم ادائیگی ☜ اکتوبر سنہ دو ہزار بائیس ء سے لے کر آج تک پاکستان ریلویز کے پینشنرز کو انکی گریجویٹی اور عرصہ دراز سے جنرل پروویڈنٹ فنڈ جی پی فنڈ، اور انکیشمنٹ کی رقم ادا نہیں کی گئی ہے۔ یہ تاخیر پینشنرز کو سخت مالی مشکلات میں مبتلا کررہی ہے، خصوصاً موجودہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر۔ ☜ میرج گرانٹ کی ادائیگی نہ ہونا ☜ پینشنرز اور ملازمین کو طویل عرصے سے انکے حق میں میرج گرانٹ کی ادائیگی نہیں کی جارہی، جو انکے بنیادی حقوق کیخلاف ورزی ہے۔ ☜ بینوولینٹ فنڈ کی ناکافی ادائیگی ☜ قانونی طور پر سال میں چار بار بینوولینٹ فنڈ کی ادائیگی ہونی چاہئے، لیکن کئی سالوں سے یہ فنڈ صرف دو بار ادا کیا جارہا ہے۔ مزید برآں، سال سنہ دو ہزار چار ء میں صرف ایک، روا سال سنہ دو ہزار پچیس ء میں ماہ جولائی تک اب تک صرف ایک بار چیک جاری کیا گیا ہے، جسکے باعث بیوہ بہن بیٹیاں سخت اذیت میں مبتلا ہیں، جو کہ قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ☜ ریٹائرمنٹ کے بعد فیئر ویل سیلری ایک تنخواہ کی عدم ادائیگی ☜ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی جانی چاہئے، لیکن سالہا سال سے یہ رقم ریٹائرڈ ملازمین کو نہیں دی جارہی۔ ☜ یہ اہم مسائل پینشنرز اور انکے خاندانوں کیلئے گہرے مالی اور نفسیاتی مسائل پیدا کررہے ہیں۔ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پاکستان ریلویز کے پینشنرز کو انکا جائز حق دلوانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ ہماری درخواست ہے کہ ۞ تمام واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ ۞ پینشنرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے مؤثر پالیسی وضع کی جائے۔ ۞ موجودہ قوانین پر سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ۞ پینشنرز کے مسائل حل کرکے نہ صرف انکی زندگیوں کو آسان بنایا جاسکتا ہے بلکہ ریاست پر انکا اعتماد بھی بحال ہوگا۔۔۔۔ معزز قارئین!! حکومت اور حکومتی وزراء لاکھ انکار کریں لیکن یہ ایک تاریخی حقیقت ھے کہ جمہوری نظام سے قبل پاکستان ریلوے اپنا بجٹ خود تیار کرتی تھی بلکہ حکومت کو منافع پہنچاتی تھی، جمہوری نظام سے قبل پیسنجر بحری و ہوئی جہاز کی طرح پاکستان ریلوے ایک خود مختار ادارہ تھا اور اس خود مختاری کے سبب ماہرین اپنی بہترین صلاحتوں اور قابلیت و ذہانت کی بدولت پاکستان ریلوے کو ایک خاص مقام پر قائم رکھا ھوا تھا، پاکستان ریلوے کے ذاتی اسکول اسپتال اور دیگر کمیونیٹی فلاحی سینٹرز ملک بھر میں عوامی خدمات سے سرشار تھے جو اب صرف خواب ہی بن کر رہ گیا ھے۔ پاکستان ریلوے کی تباہی میں ہر ایک نے اپنا اپنا کردار ادا کیا ھے بچا کچا پاکستان ریلوے اسی صورت میں قائم و دائم رہ سکتا ھے کہ اسے جمہوری نظام سے آزاد کرکے ایک خود مختار ادارہ بنادیا جائے کچھ وقت تو لگے گا مگر اس تھوڑے سے وقت کے بعد پاکستان ریلوے ایک بہترین منافع بخش ادارہ بن کر دوبارہ ابھر سکتا ھے یہی طریق پی آئی اے، پی این ایس سی اور پاک اسٹیل پر بھی استوار کیا جائے یاد رکھئے ترقی یافتہ ممالک میں اداروں کو خود مختیار بنایا جاتا ھے یہی سبب ھے کہ وہاں قابلیت اہلیت صلاحیت انفرادیت ذہانیت اور ماہرینت چھلک چھلک کر نظر آتی ھے ایکبار یہ پاکستان کی بقاء کیلئے قدم اٹھانا ہی پڑیگا وگرنہ آج پاکستان ریلوے پی آئی اے پاک اسٹیل پی این ایس سی کا جو حال ھے کل عنقریب دیگر تمام ادارے تباہ و برباد تہس نہس آئیں گے اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوگی، فیصلہ بروقت فوری کرنے کا ھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You