سندھ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد محمد ادریس احمد

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد محمد ادریس احمد (PSP) کا شہید بینظیر آباد آمدکمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد محمد ادریس احمد نے نوابشاہ میں ایس ایس پی آفس شہید بینظیر آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار اور اے ایس پی سید حیدر علی نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، جو ان کے عہدے اور خدمات کے اعتراف کا مظہر تھا۔بعد ازاں کمانڈنٹ محمد ادریس احمد نے ایس ایس پی آفس شہید بینظیر آباد کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے معزز مہمان کو سندھ کی روایتی ثقافت کے طور پر اجرک، سندھی ٹوپی اور اعزازی شیلڈ پیش کی۔*



