سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں شہید بینظیر آباد پولیس کی اہم اور کامیاب کارروائیاں، لاکھوں روپے کیش رقم کی ڈکیتی اور چوری/چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد اصل مالکان کے حوالےشہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف دو الگ الگ اہم اور کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے دوران چوری شدہ موٹرسائیکلیں، اور لاکھوں روپے کی چھینی گئی رقم برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کے حکم پر چند روز قبل تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں فریادی افتخار حسین شاہ سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے کی نقد رقم اور موٹر سائیکل چھینی گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید تفتیشی تکنیک، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی کیش رقم اور موٹر سائیکل اصل مالک افتخار حسین شاہ کو واپس لوٹا دی گئی۔ اس کامیاب کارروائی پر اصل مالکان نے پولیس کے کردار کو سراہا۔اے سیکشن تھانے کی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک منظم موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گینگ طویل عرصے سے نواب شاہ میں سرگرم تھا اور شہریوں کو شدید نقصان پہنچا رہا تھا۔۔ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن وحید احمد بھٹو،ہیڈ محرر مٹھل سولنگی ، انچارج 15 شاھنواز سولنگی ہیڈ محرر 15 عامر پٹھان نے ڈی ایس پی سٹی شہزاد رشید سومرو اور اے ایس پی سید حیدر علی کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد چوری اور ڈکیتی کی گئیں موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔اس حوالے سے تھانہ اے سیکشن پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں برآمد شدہ موٹر سائیکلیں اصل مالکان صالح چانڈیو، اکبر مری،مختیار بھٹی، اول خبر جمالی وکیل، اورنگ زیب انصاری، جنید نصاری ، فوجی عباس بلوچ، برکت لنڈ، عبدالحبیب راجپوت ، محمد کامران قریشی، عدنان سولنگی، ناصر علی راجپوت ، عبد الجبار ملک، حسین رضا یوسفزئی ، ڈاکٹر کامران ، زوہیب کھوکھر ، میر خان زرداری ، نظر حسین عالمانی، ڈاکٹر طاھر نورانی ، عبدالطیف گجرکے حوالے کی گئیں۔اس موقع پر شہر کے معزز شخصیات نے پولیس کے کردار کو سراہا اور اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ سے انصاف کے منتظر تھے، اور پولیس کی اس بروقت کارروائی نے ان کا اعتماد بحال کیا ہے۔ڈی ایس پی سٹی نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اے ایس پی نے مزید کہا کہ شہری اپنی شکایات بلا جھجک پولیس کو دیں، مکمل کارروائی اور انصاف کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You