سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)تھاروشاہ نیشنل بینک کے نزدیک 17 یوم سے بجلی کا ٹرانسفارمر

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)تھاروشاہ نیشنل بینک کے نزدیک 17 یوم سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب،ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمر بھی تین سالوں سے ناکارہ،شہری بجلی نہ ہونے کے سبب شدید اذیت کا شکار،منتخب نمائندے بھی خاموش،تفصیلات کے مطابق سیپکو سب ڈویژن تھاروشاہ ایکسپریس فیڈر کے نیشنل بینک کے نزدیک نصب 200KVA کا ٹرانسفارمر گذشتہ 17 یوم سے خراب ہے،جسکی وجہ سے اس ٹرانسفارمر سے بجلی استعمال کرنے والے سینکڑوں کنزیومر بجلی سے محروم ہیں،اور شدید پریشانی کا شکار ہیں،شہریوں کو شدید گرمی میں پینے کے پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے 24/07/2025کو ایس ڈی او سب ڈویژن سیپکو تھاروشاہ کی جانب سے ایگزیکٹو انجینئر سیپکو ڈویژن نوشہروفیروز کو نئے200KVA ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے لیٹرSDO/1486-1487 ارسال کیا گیا مگر ابھی تک نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے،شہری اسوقت سخت اذیت کا شکار ہیں،جبکہ سیپکو سب ڈویژن تھاروشاہ کے آفس میں گذشتہ تین سال سے ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمر خراب حالت میں رکھا ہوا ہے،جسکی مرمت نہ کرانے یا نیا ایمرجنسی ٹرانسفارمر نہ ہونے کے سبب شہر میں کسی خراب ہونے والے ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی میں کئی روز لگ جاتے ہیں،تھاروشاہ کے شہریوں نے وفاقی وزیر انرجی پاور ڈویژن،سیکریٹری انرجی پاور ڈویژن،چیف ایگزیکٹو سیپکو سکھر،سپرٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سرکل دادو اور ایگزیکٹو انجینئر سیپکو ڈویژن نوشہروفیروز سے مطالبہ کیاہے کہ کنزیومر کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پرنیشنل بینک کے نزدیک نیا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے،اور نئے ایمرجنسی ٹرانسفارمر کی فراہمی کے لئے کاروائی کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You