اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان نے حلف اٹھالیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 25  ارکان نے حلف اٹھالیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آج مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھاسکے تھے، اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کیلئے گورنر کو نامزد کیا۔تا ہم اب مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔جے یو آئی کی 7 خواتین اور 2 اقلیتی ارکان، مسلم لیگ ن کی 7 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف اٹھایا۔ پیپلزپارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیتی رکن اور اے این پی کی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں 145 اراکین کی تعداد مکمل ہوگئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You