انٹرنیشنل

عون چوہدری کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا سرکاری دورہ

عون چوہدری کا قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا سرکاری دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے قونصل جنرل مراد علی وزیر اور قونصل خانے کے تمام عملے سے ملاقات کی۔

بارسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یورپ کے مختلف ممالک کے دوروں کے سلسلے میں، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، جناب عون چوہدری نے 19 جولائی 2025 کو قونصل خانہ پاکستان بارسلونا کا سرکاری دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے قونصل جنرل جناب مراد علی وزیر اور قونصل خانے کے تمام عملے سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران، وزیر مملکت کو اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا اور قونصل خانے کی کارکردگی اور اب تک کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر مملکت نے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے قونصل خانے کی کاوشوں کو سراہا اور سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور سہولت کاری کے لیے حکومتِ پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی محنت کی کمائی سے وطن کو زرمبادلہ فراہم کرتے ہیں، اور حکومت ان کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ملاقات کے دوران پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا میں تاخیر جیسے اہم مسائل زیرِ بحث آئے، جس پر وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے اس عمل کو تیز کروائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وزارت نے حال ہی میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں چار ماہ کی مفت موبائل ایکٹیویشن کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ وزیر مملکت نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ ویزا اپائنٹمنٹ سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ معزز وزیر اعظم کو اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اسپین میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے لیے مدعو کریں گے تاکہ ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دیا جا سکے۔یہ دورہ وزارت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے جائز مسائل کے حل اور بیرونِ ملک مشنز کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You