اہم خبریںسندھ

نوابشاہ: 70 کروڑ غبن میں ملوث قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کا ڈائریکٹر فنانس گرفتار

نوابشاہ: 70 کروڑ غبن میں ملوث قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کا ڈائریکٹر فنانس گرفتار۔

مقدمے میں نامزد 6 ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ایف آئی اے

نواب شاہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نواب شاہ کی قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی پر چھاپے کے دوران ڈائریکٹر فنانس قمر دین شیخ کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کے ڈپٹی ڈائریکٹر افروز کلوڑ کے مطابق نواب شاہ کی قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی پر چھاپہ مارا گیا جس دوران ڈائریکٹر فنانس قمر دین شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق ڈائریکٹر فنانس قمر دین شیخ سمیت 7 ملزمان پر 70 کروڑ روپے کے غبن کا مقدمہ درج ہے اور مقدمے میں نامزد 6 ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You