انٹرنیشنل

افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔

مجرم عبدالعلیم پیشے سے اسکول ٹیچر ہے جسے 20 روز قبل گرفتار کیا گیا۔

کابل(نمائندہ عتیق الرحمن) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں توہین رسالت کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔افغانستان کی وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق صوبہ پکتیکا کے علاقے جانی خیل میں عبدالعلیم نامی شہری نے اسلامی شعائر اور خاص طور  پر رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی کا اعتراف کیا۔انہوں نے بتایاکہ مجرم کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد سزائے موت سنا دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق مجرم عبدالعلیم پیشے سے اسکول ٹیچر ہے جسے 20 روز قبل گرفتار کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You