ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن محمودالرحمان لاکھو کا میرپورخاص دورہ

*ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن محمودالرحمان لاکھو کا میرپورخاص دورہ*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن محمودالرحمان لاکھو نے میرپورخاص کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد نسیم راؤ کی ہدایات پر ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن میرپورخاص زون کے صدر جاوید اقبال میمن، زونل جنرل سیکریٹری محمد خلیل آرائیں، زونل سینئر نائب صدر قیوم عباسی، زونل آرگنائزر محمد محسن چوہان و دیگر نے انہیں سندھی اجرک، ٹوپی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور میرپورخاص آمد پر خوش آمدید کہا۔ یونین رہنماؤں نے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ کراچی کی توجہ میرپورخاص کے ملازمین کا دیرینہ مسئلہ تنخواہوں سے پانی کے چارجز کی غیر قانونی کٹوتی کی جانب مبذول کروائی جس پر ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ کراچی محمود الرحمن نے ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر کو مسئلے کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔




