انٹرنیشنلاہم خبریں

روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔پیوٹن کی ٹرمپ سےگفتگو

روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔پیوٹن کی ٹرمپ سےگفتگو

روسی صدراتی دفتر کریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی۔روسی صدارتی دفترکریملن کے حکام کے مطابق دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔ صدرپیوٹن نےکہا کہ روس ایران کےخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ٹرمپ نےبتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنےکے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نےکہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔کریملن حکام کے مطابق روسی صدر نے 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنےکا بھی بتایا۔ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنےکا بتایا۔پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You