کراچی: شیخانی فیملی کے چشم و چراغ زیشان شیخانی کےصاحب ذادے کے نکاح کی پُروقار تقریب کا انعقاد
**کراچی: شیخانی فیملی کے چشم و چراغ زیشان شیخانی کےصاحب ذادے کے نکاح کی پُروقار تقریب کا انعقاد**
کراچی کی معروف اور معزز شیخانی فیملی سے تعلق رکھنے والے زیشان شیخانی کے صاحب ذادہ اوذین کئ نکاح کی پُروقار تقریب 13 جون بروز جمعہ کو منعقد ہوئی۔ یہ خوبصورت تقریب کراچی کے مشہور بینکوئٹ وینیو "71 بینکوئٹ” میں منعقد کی گئی، جس میں شہر کی معروف و معتبر شخصیات، دوست احباب، اور دلہن کے اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں معروف بلڈر اور کاروباری شخصیت، جناب مشہرو معروف شیخانی بلڈر کی میزبانی میں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس خاص موقع پر شیخانی خاندان کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا گیا، جسے مہمانوں نے بے حد سراہا۔
تقریب میں معزز وی آئی پیزکے علاوہ ، فاطمہ بلوچ سوشل ورکرز، اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیت نے بھی شرکت کی، جو کے کراچی سے تعلق رکھنے والی مشہور میڈیا پرسن اور سوشل ورکر فاطمہ بلوچ قابلِ ذکر ہیں۔
مہمانوں کی تواضع کے لیے عمدہ کھانے، کننا پاۓ ڈرم اسٹک بکرہ روسٹ سوئٹس ڈش چائینئز چائے، کولڈ ڈرنکس، قلفی، آئس کریم اور دیگر لذیذ اشیاء کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمان خوشگوار یادیں لے کر رخصت ہوئے۔
شیخانی فیملی نے جس انداز میں مہمان نوازی کی، وہ قابلِ تحسین تھی۔ اس نکاح کی تقریب شہر کی اہم سماجی تقریبات میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔



