پنجاب

راولپنڈی پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کے لیے 24/7 مصروف

منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے کریک ڈاون میں تیزی لائینگے، رانا نعیم یاسین

راولپنڈی پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کے لیے 24/7 مصروف عمل ہے

ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی صحافیوںکے وفد سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ڈی سی پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی صحافیوںکے وفد سے ملاقات،راولپنڈی اندرون شہر میںکرائم ،منشیات فروشوںودیگر جرائم پیشہ عناصر کی نشاہدہی کیلئے پولیس کیساتھ تعاون ودیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ایس ڈی پی او وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کا کہنا تھا کہ صحافتی برادری نشاہدہی کرے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاون میں تیزی لائینگے، سینیئر افسران منشیات کے مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کرینگے، موثر تفتیش،درست شہادت اور پیروی مقدمہ سے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکتی ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کے لیے 24/7 مصروف عمل ہے۔شہریوںکیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیںپولیس اپنے فرائض پوری ایمانداری سے سرانجام دیگی۔ ڈی ایس پی وار ث خان سرکل سے ملاقات کرنیوالے وفدمیںجنرل سیکرٹری میڈیا ورکرز آرگنائزیشن شیخ وحید،رواج کے صدر عدنان بری ،سابق ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی ،ڈپٹی ایڈیٹر ہفت روزہ فخر پاکستان باسط قریشی ،جنرل منیجر نیو نیوز محمد کامران،ایاز خان روزنامہ صحافت، عثمان عباسی،محمد عزیر،محمد بلال ودیگر نے ایس ڈی پی او وار ث خان سرکل رانا نعیم یاسین کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ۔ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے صحافی برادری کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے دوران ایس ایچ او وار ث خان جواد شاہ نے کرائم کے کنٹرول کے حوالے سے کی گئی کارروائیوںسے متعلق آگاہ کیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You