کرائمز

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں خاتون ٹک ٹاکر گھر میں قتل

اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں خاتون ٹک ٹاکر گھر میں قتل۔

ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں۔پولیس ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You