اہم خبریںپنجاب

انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا یہ ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وفاقی وزیر

انڈیا ہمارا پانی نہیں روک سکتا یہ ہماری لائف لائن ہے، اس سے 1 انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وفاقی وزیر

پاکستان اب باقاعدہ طور پر گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔فاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

اوکاڑہ(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ انڈیا کسی صورت ہمارا پانی نہیں روک سکتا اور نہ ہم اسے پانی روکنے دیں گے، پانی کا مسئلہ ہماری لائف لائن ہے اور ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ اصل شکل میں موجود ہے، پانی کا مسئلہ پاکستان کی25کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان بھارت کو ایک قطرہ پانی روکنے کی اجازت نہیں دےگا۔وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اب باقاعدہ طور پر گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی تحریک کی حالیہ کال ملک کے خلاف سازش ہے، وزیر اعظم نے اپنے بیرون دوروں میں تجارت کی بات کی، متوقع سیلاب کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You