انٹرنیشنل

جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ

جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ

جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران(نمائندہ مجاہد افغان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے تہران کے مؤقف کو دہراتے ہوئے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You