راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی


راولپنڈی (افتخار خٹک) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک سکول کے بچوں کی بس پر دہشت گردوں کی طرف سے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار اور پوری وکلا برادری ان فیملیز کے غم میں برابر کی شریک ہیں پاکستان میں بھارت بلوچستان اور افغانستان کے ذریعے سے گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کروا رہا ہے اور ہمارے کئی شہروں میں ان کے نیٹ ورک کام کرتے رہے ہیں جن کو ہمارے سکیورٹی اداروں نے ناکام بنایا ہے
اپنے مذمتی بیان میں بار کے صدر سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک نے کہا کہ
معصوم بچوں پر اس طرح کی دہشت گردی کرنے والے کسی صورت بھی مسلمان کہلانے کے قابل نہیں ہیں اور نہ ہی کسی معافی کے مستحق ہیں ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ کرنے اور ہارنے کے بعد اور کوئی طریقہ نہیں ملا تو دوبارہ سے بلوچستان اور افغانستان کے ذریعے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں کرنا شروع کر دی ہیں لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ ہم ان کی اس طرح کی بزدلانہ حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں اور نہ ہی پاکستان کو کوئی نقصان پہنچانے کی جرات کر سکتا ہے اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے اور شہید ہونے والے بچوں اور ان کے خاندانوں کے سے دلی ہمدردی ہے اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور جو بچے زخمی ہوئے ہیں ان کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ہم اپنے مستقبل کو کسی صورت تاریکی میں بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔




