اہم خبریںگجرات

گجرات: تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی 7ہزار روپے کے معمولی تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ

گجرات: تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی 7ہزار روپے کے معمولی تنازعہ پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا

تفصیلات کے مطابق مورخہ 28 اپریل2025 کی شب تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود میں ایک نوجوان کے قتل کا دلخراش واقع پیش آیا۔جس میں ملزمان نے لالہ موسی کے رہائشی محمد عمیر نامی نوجوان کو صرف7ہزارروپے کے لین دین کےتنازعے پرفائرنگ کرکے شدید مضروب کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیقSi پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔مضروب کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔مقتول کے بھائی عزیر اکرم کی درخواست پر دو نامزد جبکہ ملزمان کےخلاف قتل کی دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتار کے لئے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔ جس نے تفتیش کاآغازکرتے ہوئے جائے وقوعہ سے PFSA کی مدد سے اہم شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیے اور مقتول کا پوسٹ مارٹم کروایا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیقSi ،ناظم جاوید Siاور دیگر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اورجانفشانی سےانٹیلیجنس بیسز پر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند روز کے اندر مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان امان اللہ ولد عبدالستار اور راحیل الرحمان ولد عبدالرحمان کو وقوعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ پسٹل 9mmسمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے رینٹ اے کار بنا رکھا ہے۔ مقتول محمد عمیر نے ان سے گاڑی کرایہ پر لی تھی۔جسکے کرایہ کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی ہونے پر ملزمان نےطیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ملزمان کو قانون کے مطابق کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او گجرات۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You