جہلم

متکبر دشمن بھارت کے خلاف جیت پوری قوم کی فتح ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر پاک افواج اور چیف

متکبر دشمن بھارت کے خلاف جیت پوری قوم کی فتح ہے۔ حافظ عبدالحمید عامر پاک افواج اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت ہمارا فخر ہیں۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) متکبر دشمن بھارت کے خلاف جیت پوری قوم کی فتح ہے،ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان ہماری بقا، سلامتی اور خودداری کی علامت ہیں۔ انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار دفاعی حکمتِ عملی اور بھارت کے مقابلے میں حاصل کی گئی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف عسکری سطح پر نہیں، بلکہ نظریاتی اور اخلاقی محاذ پر بھی دشمن کی شکست ہے۔حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے بیان میں کہا:پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف سرحدوں کی محافظ ہے، بلکہ دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کو ملی ہزیمت دراصل اللہ کے فضل، قوم کی دعاؤں اور ہماری بہادر فوج کی جرات کا نتیجہ ہے،انہوں نے ان عناصر کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو فوج کے خلاف بیانیہ پھیلاتے ہیں،جو لوگ افواجِ پاکستان پر تنقید کرتے ہیں، وہ دراصل دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں۔ ہمیں ایسے فتنوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔بیان کے آخر میں حافظ عبدالحمید عامر نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر وطن عزیز کا دفاع کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You