انٹرنیشنل

خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ

خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ

پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے سزادی جانی چاہیے۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپاہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے امریکا نے بہترین کردار کا اداکیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے سزادی جانی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خودجج بنیں اور فیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگربھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You