ہومیو ڈاکٹرز فاونڈیشن پورے پاکستان میں خدمت خلق کے لیئے مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر واصف حسین

ہومیو ڈاکٹرز فاونڈیشن پورے پاکستان میں خدمت خلق کے لیئے مصروف عمل ہے۔ ڈاکٹر واصف حسین
مستحق لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ اس کے لئے ویلفیئر میڈیکل ڈسپنسریز کا انعقاد اور ویلفیئر میڈیکل کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔
جہلم (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے چیئرمین ہو میو پیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی صاحب اور HDF پاکستان کے صدر ہو میو پیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ کی ہدایت پر پورے پاکستان میں ویلفیئر میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہماری فاؤنڈیشن کے مایہ ناز اور قابل ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ میری تمام علاقے کے لوگوں سے گزارش ہے کہ جب آپ کے علاقے میں کیمپ کا انعقاد کیا جائے تو اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ ہو میو پیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن HDF پاکستان کے غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کیلے اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کی ترقی کے لیے پورے ملک میں اعلیٰ کردار ادا کر رہی ہے۔



