کالم/مضامین

ہم غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے۔ ملک محسن اعوان

ہم غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہے۔ ملک محسن اعوان

رپورٹ بشریٰ جبیں

آج سیالکوٹ میں ٹیم گرین پاکستان کے ممبران نے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے پر امن مظاہرہ کیا ہے۔ جس میں ملک محسن اعوان چیئرمین آف ٹیم گرین پاکستان، سیٹھ انیب وائس پریزیڈنٹ آف ٹیم گرین پاکستان ، محمد زین پریزیڈنٹ آف ٹیم گرین سیالکوٹ ،دیگر شہریوں اور بچوں نے شرکت کی ۔
ٹیم گرین کے نائب صدر سیٹھ انیب نے کہا کہ فلسطینی کئی دہائیوں سے ظلم کا شکار ہیں لیکن اکتوبر 2023 سے یہ ظلم قتل عام میں تبدیل ہو چکا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں ۔وہ ہماری دعاؤں میں شامل ہیں ۔ ہم غزہ کے معصوم بچوں کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔
ٹیم گرین پاکستان خواتین ونگ کی سپوک پرسن سمیعہ نور اور مناہل عمران پریزیڈنٹ آف وومین ونگ ٹیم گرین پاکستان نے کہا کہ اس وقت غزہ میں سب سے زیادہ متاثر بچے اور خواتین ہیں ۔ ہزاروں بچے اور خواتین زخمی ہیں انکو علاج کی سہولت میسر نا ہے۔ حتی کہ انکو زور مرہ کی ضروریات بھی میسر نا ہیں۔ انکے لئے غزہ ایک بدترین جیل بنا دی گئی ہے۔
چیئرمین ملک محسن اعوان نے کہا کہ صیہونیت نے اس وقت ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ سارا غزہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ غزہ کا کوئی گھر محلہ ایسا نہیں ہے جس پر بم نا پھینکا گیا ہو۔ بچوں کیلئے کوئی سکول نہیں بچا ہے۔حتی کہ ہسپتالوں پر بھی بمباری کی گئی ہے۔ پناہ گزین کیمپوں پر بھی آگ برسا دی گئی ہے۔ اسرائیل اقوام متحدہ کے کسی ضابطہ کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ وہ جنگی جرائم کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا بھی ہے کہ غزہ کے ہمسایہ عرب حکمران اس ظلم پر خاموش ہیں ۔ یہ دراصل اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کرنے میں معاونت ہے۔ ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔
مظاہرہ کے اختتام پر ٹیم گرین کے کارکنان نے غزہ کے حق میں نعرے لگائے اور اظہار یکجہتی کیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You