سندھ

اقبال اور فلسطین کے عنوان سے اردو لغت بورڈ، کراچی میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد

*اقبال اور فلسطین کے عنوان سے اردو لغت بورڈ، کراچی میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد*

*فلسطین میں جاری معرکہء حق و باطل کی روح ہمیں علامہ اقبال کے کلام میں نظر آتی ہے. مقررین*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کی مناسبت سے ادارہ فروغ ِ قومی زبان کے فیلڈ دفتر اردو لغت بورڈ، کراچی میں ایک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر مقررین نے مسئلہء فلسطین کے تناظر میں علامہ اقبال کے افکار پر اظہار خیال کیا. علامہ اقبال کا مصرع فرنگ کی رگِ جاں پنجہء یہود میں ہے اور ہے خاک ِ فلسطین پہ یہودی کا اگر حق خاص طور پر موضوع ِگفتگو رہے. مقررین نے کہا کہ علامہ اقبال کی عالمی سیاست پر بہت گہری نظر تھی اور وہ امت مسلمہ کا گہرا درد بھی رکھتے تھے. فلسطین میں جاری معرکہء حق و باطل کی روح ہمیں علامہ اقبال کے کلام میں نظر آتی ہے. معروف ثنا خواں محمد زکریا شیخ اشرفی نے سیمینار میں سلمان رضا فریدی کا لکھا ہوا کلام اے خاکِ فلسطین پیش کیا. انچارج اردو لغت بورڈ نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی جانب سے مہمانان گرامی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ فلسطین اسرائیل تنازع میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بعض لوگ لفظ اسرائیل کے ساتھ کوئی نازیبا کلمہ جوڑ دیتے ہیں، گوکہ جب وہ لفظ اسرائیل کہتے ہیں تو اس سے مراد غاصب یہودی ریاست ہوتی ہے لیکن یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ لغوی اعتبار سے یہ لفظ حضرت یعقوب علیہ السلام کے لیے استعمال ہوتا ہے اور قرآن حکیم میں بھی آیا ہے. اس تناظر میں احتیاط روا رکھنی چاہیے. سیمینار میں جامعہ کراچی اور وفاقی جامعہ اردو کے شعبہء اردو کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ساتھ صحافیوں اورا ہلِ علم نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سیمینار کو معلوماتی قرار دیا اور اردو لغت "تاریخی اصول پر ” کی تدوین کی عظیم خدمت پر اردو لغت بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا.

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You