جہلم

خصوصی افراد کے لئے خصوصی شناختی کارڈ کا حصول بھی آسان بنایا جائے جناب چئیرمین نادرا اور وزیراعلی

خصوصی افراد کے لئے خصوصی شناختی کارڈ کا حصول بھی آسان بنایا جائے جناب چئیرمین نادرا اور وزیراعلی پنجاب سے گزارش

معزور(اسپیشل )خصوصی افراد کو مراعات بعد میں پہلے اسپشل شناختی کارڈ کے حصول یعنی بنوانے میں آسانی تو دیں کیا معزور افراد یا ان کے لواحقین معزوری سرٹیفکیٹ لینے کے عمل میں سرکاری ضلعی ھسپتال میں دھکے کھانے یا منتیں ترلے کرنے یا دو دو تین تین بار ھسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سامنے جانے کے قابل ھوتے ھیں نہیں نا اسی وجہ سے آج تک پنجاب یا کہہ لیں ملک بھر کے معزور افراد کی اکثریت اسپیشل یعنی خصوصی شناختی کارڈ سے محروم ھے یا یوں بھی کہہ لیں کہ بہت زیادہ معزوری سے متاثر افراد کا تو اب نارمل شناختی کارذ بھی نہیں بنایا جاتا آرڈر ملتا ھے کہ جاٶ پہلے ھسپتال سے معزوری سرٹیفیکیٹ لے کر آٶ تو میری اس ساری تمہید کا مقصد یہ ھے کہ ان افراد کے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو آسان کیا جائے جیسے کہ نادرا آفس میں ھی نادرا آفیسر خود بندے کو دیکھ کر تصدیقی سرٹیفیکیٹ دے کہ اس بندے یا بندی کا اسپیشل شناختی کارڈ بنا دیا جائے یا پھر دوسری صورت میں مقامی ھسپتال یعنی BHU یا RHC کے ڈاکٹرز کا معزوری سرٹیفیکیٹ یا لیٹر پیڈ بمعہ نمبردار کی تصدیق کے خصوصی افراد کے شناختی کے لئے قبول کیا جائے اور ان کو شناختی کارڈ بنا کر دیں تاکہ خصوصی افراد دی گئی حکومتی مراعات یا امداد کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں اس لئے مہربانی فرما کر اس سارے عمل کو آسان بنا کر خصوصی افراد کی دعائیں سمیٹیں
مظہر کیانی چوٹالہ جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You