انٹرنیشنل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اماراتی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی ملاقات

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان کے لوگ یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔شیخ عبداللہ بن زاید

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اماراتی نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔میڈیا کے مطابق یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔اس کے ساتھ ہی خارجہ وزارتوں کے درمیان قونصلر امور کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر تعاون اور یو اے ای پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کے لیے تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔یادداشت فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور یو اے ای ایوان صنعت و تجارت کے درمیان طے پائی ہے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو ، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں ، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔ اس موقع پر شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان کے لوگ یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You