انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس کے خاتمے تک جنگ کا خاتمہ نہیں کریں گے: نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

حماس کے خاتمے تک جنگ کا خاتمہ نہیں کریں گے: نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنے کا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنےجھک گئے تو غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے۔50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے والے ہٹ دھرم اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کوختم نہ کردیں۔نیتن یاہو کا کہنا تھا غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی، ایسی شرائط پرجنگ کا خاتمہ پیغام دےگا کہ اغوا کاری کے ذریعےاسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں،جنگ کو ختم نہیں کریں گے، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنےکا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You