کالم/مضامین

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ

**الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*

**اسلام آباد، 20 اپریل 2025، بروز اتوار**

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ بمقام گارڈین اسکول کشمیر چوک نیو شکریال زون 4 اسلام آباد دن 11 بجے سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا۔

اس کیمپ میں *آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈینٹل سپیشلسٹ اور فیزیو تھراپسٹ* پر مشتمل ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کیں۔

اس موقع پر زمہ داران سلسلہ نقشبندیہ و تنظیم الاخوان اسلام آباد کے علاوہ علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جن میں امیدوار برائے چئیرمین یوسی نیو شکریال عبد الرشید صاحب اور اسکول پرنسپل شوکت صاحب نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You