نوابشاہ(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب کے احکامات پاکستان ریلویز سکھر نے نظر انداز کردیئے،دوڑ شہر

نوابشاہ(بیورورپورٹ)وفاقی محتسب کے احکامات پاکستان ریلویز سکھر نے نظر انداز کردیئے،دوڑ شہر میں پبلک پارک کے قیام کے لئے ٹاؤن کمیٹی کو این او سی جاری نہیں کی گئی،شہری اور سماجی حلقوں کی جانب سے وفاقی محتسب پاکستان سے فوری کاروائی اور احکامات پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے مسلسل وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا جارہا ہے،جسکی وجہ سے دوڑ کے شہری پبلک پارک کی سہولت سے ابھی تک محروم ہیں،وفاقی محتسب کی جانب سے دوڑ شہر میں ریلوے اراضی پر پبلک پارک کے قیام کے لئے پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے این او سی جاری نہ کرنے کے کیس نمبر WMS-APP/0005386/23میں دوران ہیرنگ پاکستان ریلویز سکھرکے نمائندے انسپیکٹر آف ورکس نوابشاہ امتیازرسول کی جانب سے جلد این او سی جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعدوفاقی محتسب کی جانب سے کلوزر فائنڈنگ رپورٹ جاری کی گئی،مگر پاکستان ریلویز کی جانب سے اس پر کسی قسم کا عمل نہیں کیا گیا،اس سلسلے میں ریلوے حکام کو لیٹر بھی ارسال کئے گئے مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،جس پر سماجی رہنماؤں کی جانب ایک بار پھر وفاقی محتسب کو شکایت ارسال کی گئی،جس پر وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآبادمیں کیس نمبر پرWMS-APP/22856/24 درج کرکے انور علی شیخ ایڈوائیزر وفاقی محتسب ریجنل آفس حیدرآباد کی جانب سے ہیرنگ مقرر کی گئی،جس میں مقصود احمد لاڑک اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ریلویز نوابشاہ نے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو این او سی پبلک پارک جاری نہ ہونے کی وجہ ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے باضابطہ درخواست برائے این او سی موصول نہ ہونے کو قرار دیا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ باضابطہ درخواست موصول ہوتے ہی این او سی جاری کرنے کے لئے کاروائی کی جائے گی،اس کیس میں وفاقی محتسب کی جانب سے 31جنوری 2025کو فیصلہ جاری کیا گیا مگر 70روز سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پاکستان ریلویز سکھر نے عملدرآمد نہیں کیا ہے۔ویلفیئر کمیٹی دوڑ کے رہنما انور عادل خانزادہ اورمحمد یونس خانزادہ نے بتایا کہ 10جنوری 2025کوٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے پبلک پارک کے قیام / دیکھ بھال،لیز چارجز کی ادائیگی کے لیے (Formal Request)باضابطہ درخواست لیٹر نمبر No.TCD/Gen/(Admn)16 بنام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھر کو ارسال کی گئی،جس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،جس پر ایک ماہ بعد03/02/2025کو ٹاؤن آفیسر ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ(DS) پاکستان ریلویز سکھرکو لیٹر نمبرNo.TCD/Gen/(Admn)/39 ارسال کیا گیا،مگراسکے باوجود این او سی کے اجراء کے لئے کوئی کاروائی نہیں ہوئی،ویلفیئرکمیٹی دوڑ اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے ریلوے حکام کو ارسال کردہ شکایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے05/07/2023کوتعلقہ مونسپل آفیسر دوڑ کولیٹر نمبر473-W/Park/Daur ارسال کرکے ماحول کی بہتری اور عوامی بھلائی کے لئے پبلک پارک کے قیام اور دیکھ بھال کے لئے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو05/sft روپے کے ریٹ پراین او سی دینے پررضامندی ظاہر کی گئی اور اسٹنٹ انجینئر پاکستان ریلویز نوابشاہ کے ہمراہ پبلک پارک کے مقام کا مشترکہ دورہ کرکے پبلک پارک کے قیام اوردیکھ بھال کے لئے ریلوے اراضی کے لیز چارجز ادا کرنے کا کہا گیا اور اس لیٹر کی کاپی اسٹنٹ انجینئر پاکستان ریلویز نوابشاہ کو ارسال کرکے انہیں ٹی ایم او ٹاؤن کمیٹی دوڑ سے تعاون کرنے اور عملدرآمد رپورٹ جلد جمع کرانے کے احکامات دیئے گئے،جس پرچھ ماہ بعد اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پاکستان ریلویز نوابشاہ کی جانب 07/01/2025کو ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کو لیٹر نمبر No.15-G/Land/Public Park/DOUارسال کیا گیا اور06/01/2025 کوAENریلویز نوابشاہ نے ٹاؤن کمیٹی آفیسر اور رینیو عملے کے ہمراہ تقریباً 06-ایکڑ کے مجوزہ پارک کی جگہ کا مشترکہ طور پردورہ کیا،اور ٹاؤن کمیٹی کی جانب سے پبلک پارک کے قیام اور اسکی دیکھ بھال کے لئے لیز چارجز ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی،ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے پبلک پارک کے قیام اور اسکی دیکھ بھال کے لئے لیز چارجز جمع کرانے کے لئے لیٹر ارسال کیا جاتا ہے،اور اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پاکستان ریلویز نوابشاہ کی جانب سے باضابطہ درخواست برائے این اوسی ارسال کرنے کے لئے لیٹر ارسال کیا جاتا ہے،اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ کی جانب سے لیز چارجز جمع کرانے پر رضامندی ظاہر کرنے اور این اوسی کے لئے باضابطہ درخواست ارسال کرنے کے باوجود این اوسی جاری نہیں کی جارہی ہے،اس سلسلے میں ویلفیئر کمیٹی دوڑ۔ٹاؤن کمیٹی دوڑ اور تاجر اتحاد دوڑ کی جانب سے بھی ریلوے حکام کو لیٹر ارسال کئے گئے،مگر اس پر بھی کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ویلفیر کمیٹی دوڑ کے رہنماؤں نے بتایا کہ ویلفیر کمیٹی کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز لاہور اور ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور سے بھی ملاقات کی جنہوں نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر کو جلد این او سی جاری کرنے کے احکامات دیئے،جس پر ٹاؤن کمیٹی دوڑ اور ویلفیر کمیٹی دوڑ کے مشترکہ وفد نے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر سے ملاقات کی جنہوں نے جلد این او سی کے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر ایک ماہ گزرجانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ویلفیر کمیٹی کے رہنماؤں نے وفاقی محتسب پاکستان،وفاقی وزیر ریلویز،سیکریٹری ریلویز،سی ای او ریلویز لاہور، ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ لاہور،ڈویژنل سپرٹنڈنٹ ریلویز سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سکھر سے مطالبہ کیا ہے جلد از جلد ٹاؤن کمیٹی دوڑ کو پبلک پارک کے قیام کے لئے این او سی کے اجراء کے لئے کاروائی کی جائے



