نواب شاہ (۔رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت

نواب شاہ (۔رپورٹ. انور عادل خانزادہ)) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت بینظیر ہاری کارڈ کے حوالے سے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیلڈ افسران کو پابند بنائیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ مختیار کار آفیس میں جاکر ہاری کارڈ کے فارم پُر کریں اور کھاتے داروں کے زمین کا رکارڈ مختیار کار سے ویریفائی کروائیں ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے مختیار کارز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران سے تعاون کرتے ہوئے روینیو رکارڈ کے تحت کھاتے داروں کی زمین کا رکارڈ ویریفائی کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کھاتے دار اپنی حد کی مختیار کار آفیس جاکر اپنی زمین کا رکارڈ ویریفائی کرواکر اپنا بینظیر ہاری کارڈ کا فارم مفت میں پر کروائیں اجلاس میں مختیار کار نواب شاہ اکرم علی، مختیار کار دوڑ محمد علی جمالی، ایگریکلچر آفیسر راہب علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔



