سندھ

فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان اور روٹری کلب آرسی کے نارتھ کے اشتراک سے میٹنگ بار بی

فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان اور روٹری کلب آرسی کے نارتھ کے اشتراک سے میٹنگ بار بی کیو نائٹ ہوٹل کلفٹن میں منعقد ہوئی

میٹنگ میں وائس پریزیڈنٹ FPWA ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری نے فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے لیے 50 ہزار روپے کا عطیہ دیا

کراچی
(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان اور روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے اشتراک سے میٹنگ بار بی کیو نائٹ ہوٹل کلفٹن میں منعقد کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد فیاض آرائیں اور مدثر صاحب کو عمرہ کی ادائیگی پر پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں اور وائس پریزیڈنٹ چیمپین انکم ٹیکس ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری، چیئرمین عبدالخالق، سمیت روٹری کلب آر سی کے نارتھ چوھدری محمد یونس آرائیں، سیکرٹری آر سی کے نارتھ پرویز اقبال آرائیں اور دیگر تمام ممبران کی طرف سےپھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی، میٹنگ میں پریزیڈنٹ آرسی کے نارتھ چوہدری محمد یونس سیکرٹری آر سی کےنارتھ پرویز اقبال آرائیں فنانس سیکٹری آر سی کےنارتھ عادل ستار آرائیں، ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری ،ڈاکٹر خلیق الرحمن، محمد مدثر،عبدالحق، ڈاکٹر فیاض اور ذوالفقار سردار نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری نے فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے فنڈ کے لیے 50 ہزار روپے عطیہ کیا، 50 ہزار روپے کا عطیہ دینے پر پریزیڈنٹ FPWA ڈاکٹر خلیق الرحمان سمیت تمام ممبران عہدے داران نے ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے ڈیوز کے حوالے سے پریزیڈنٹ آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس نے ممبران سے گزارش کی کہ آنے والے سال کے لیے ہاف فیس ادا کر دی جائے تاکہ روٹری کے ڈیوز کلیئر کر دیے جائیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر خلیق الرحمن نے 20 ہزار روپے جناب ذوالفقار سردار صاحب نے موجودہ سال کی فیس 15 ہزارچوہدری محمد یونس صاحب پریزیڈنٹ ار سی کےنارتھ نے 20 ہزار روپے ادا کیے دیگر ممبران نے بھی دینے کا وعدہ کیا اور جلد ہی روٹری کلب کے پلاٹ اورنگی ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ ماضی اور آنے والے وقت میں آر سی کے نارتھ گروپ میں بہتری لانے کے لیے گپ شپ ہوئی اور روٹری کلب کی اگلی میٹنگ 27 اپریل کو جناب محمد مدثر کے گھر پہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، میٹنگ کے بعد تمام عہدران اور ممبر کے لیے بہترین لنچ کا اہتمام کیا گیا،اخر میں فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان اور روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے ممبران اور عہدے داران سمیت پوری امت مسلمہ اور ملک پاکستان کے لیے دعا کی گئی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You