خیبرپختون خواہ

ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔جنید سحر آفریدی

ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔جنید سحر آفریدی

حکومت وقت نوجوانوں کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دیں۔مرکزی صدر یوتھ لیڈر شپ پاکستان

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یوتھ لیڈر شپ پاکستان کے مرکزی صدر جنید سحر آفریدی نے کہا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے انہوں نے کہا آپ نے اکثر یہ جملہ سنا ہوگا کہ کسی قوم کی تعمیر و ترقی میں اس کے نوجوانوں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے درحقیقت نوجوانی کا دور وہ دور ہوتا ہے جب انسان کے ارادے ، جزبے اور توانائی اپنے عروج پہ ہوتے ہیں۔ اگر ان جذبوں اور توانائی سے قوم و ملک فائدہ نہ اٹھا سکیں تو یہ انتہائی بڑا نقصان ہے۔ایک واضح خاکہ اور منصوبہ بندی ہو کہ ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کیسے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ یہ کام حکومت، والدین ، اساتزہ اور خود نوجوانوں ، سب کو مل کر کرنا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بنیادی چیز بہترین تعلیم کا حصول ہے بہترین تعلیم کا مطلب مہنگے اور مشہور تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے وسائل اور استعداد کے مطابق آپ جہاں بھی تعلیم حاصل کر رہے ہوں تو ایک ایک لمحہ سیکھنے کے عمل میں استعمال کریں۔ ایسا علم جو اپکو بہترین مسلمان اور اچھا انسان بنائے اور آپکی صلاحیتوں کو ابھارنے میں معاون ثابت ہو۔ یوتھ لیڈر شپ پاکستان کے مرکزی صدر جنید سحر آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دینے میں اہم کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You