گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چوری کرنے والا دو رکنی "شاناگینگ”گرفتار

گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چوری کرنے والا دو رکنی "شاناگینگ”گرفتار کرلیامال مسروقہ 2موٹر سائیکل،1چنگ چی رکشہ اور 2پسٹل 30بور برآمد
ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
جس میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمن اور ان کی ٹیم انچارج چوکی سٹی ڈنگہ کامران اختر نے انتہائی جانفشانی اور محنت سے کامیاب آپریشن کرکے دو رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ جو تھانہ ڈنگہ اور گردونواح کے علاقہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ارسلان احمد عرف شانا ولد فقیر حسین سکنہ کمالہ 2۔ محمد عمران ولد جاوید اقبال سکنہ گردنوالہ شامل ہیں جن کے قبضہ سے 2موٹر سائیکل اور ایک چنگ چی رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



